لاہور مناواں کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 4ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق اغواء برائے تاوان اور قتل کے4 ملزمان ندیم، بابر، ستار اور اعظم کو نشان دہی کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔
Lahore: 4 suspects killed in encounter
مناواں کے علاقہ میں گھات لگائے ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں زیر حراست چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان نے2016 میں سمن آباد کے علاقہ سے عمان قمر نامی 14سالہ بچے کو اغواء کیا، 25لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔