لاہور کے علاقے سندر میں ملتان روڈ پر دو بسوں کے درمیان تصادم سے 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
LAHORE: A clash between two buses, 15 passengers injured
ریسکیو حکام کے مطابق ملتان روڈ پر شامکے گاؤں سندر کے قریب دو مسافر بسیں سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں پندرہ مسافر زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 12زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ ایک خاتون سمیت تین زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔