لاہور کے علاقہ اچھرہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق شوہر شہباز کے تشددسے جاں بحق ہونے والی 26 سالہ سندس کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
وقوعہ کے روز بھی شہباز نے سندس کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی جس کے بعد شوہر موقع سےفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
سندس حاملہ تھی اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔