counter easy hit

لاہور: لڑکی پر فائرنگ کے بعد لڑکے کی خودکشی یا قتل، لڑکی کا بھائی گرفتار

Lahore: After

Lahore: After

اقدام خود کشی يا قتل کا معاملہ، لاہور ميں لڑکی کو گولی مار کر خود کو گولی مارنے والا اشفاق دم توڑ گيا۔ لڑکی کے گھر والوں کے مطابق واقعہ خود کشی کا ہے جبکہ پوليس نے واقعے کو مشکوک قرار ديديا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) بيس سالہ اشفاق پتوکی سے لاہور آيا اور ندا نامی لڑکی کو ملنے کوٹ لکھپت ميں واقع گھر ميں گُھسا، جس لڑکی کا رشتہ مانگتا تھا اُسکی بہن پر فائرنگ کی اور پھر خود کو گولی مار لی۔يہ تو وہ خاکہ ہے جو لڑکی کے گھر والوں نے کھينچا اور سُنايا۔ جبکہ پوليس کی تفتيش کُچھ اور ہی معاملہ سامنے لا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر پوليس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ہاتھ پر گولی لگی جبکہ لڑکے کو سيدھا دل پر گولی لگی جس سے اُسکی موت واقع ہوئی جس سے شک تو لڑکی کے گھر والوں پر بھی جاتا ہے۔ لیکن اب مزید تحقیق کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اشفاق کو گولی پیچھے سے ماری گئی۔ یہی نہیں، پولیس نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اشفاق اور لڑکی کو لگنے والی گولیوں میں بھی فرق ہے۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔لڑکی علاج کے لئے جنرل اسپتال ميں داخل ہے۔ پوليس نے واقعے کو مشوک قرار دے ديا ہے اور کيس پر مزيد تفتيش جاری ہے۔