لاہور : کسٹم حکام نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک شخص کو گرفتار کر کے 15 کلو سونا اور غیر ملکی کرنسی بیرو ن ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
منٹگمری روڈ لاہور کے رہائشی عبدالباسط نے دوبئی جانا تھا، کسٹم حکام کے مطابق کسٹم کاؤنٹر اور امیگریشن کلیرنس کے بعد ملزم کو کنٹین کے ایک ملازم نےانٹرنیشنل لاؤنج میں بیگ پہنچایا جس میں سونا اور غیر ملکی کرنسی تھی۔
ملزم واش روم میں جاکر سونا اور کرنسی چھپا رہا تھا کہ کسٹم ٹیم نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سونااورغیرملکی کرنسی ضبط کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ اسے سونا پہنچانے والا کنٹین ملازم فرار ہو گیا،جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔