لاہور: شاہین ایئر لائن کے ایک ملازم نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر محمد شہباز کا پاسپورٹ پھاڑ ڈالا۔
روزنامہ نوائے وقت کے ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کے عملے کے رکن احمد شہزاد نے دیرینہ دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑا۔ مسافر کی شکایت پر ائیر لائن انتظامیہ نے احمد شہزاد کو معطل کردیا