لاہور میں ہفتہ 26 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) ہفتہ 26 مارچ کو مقامی تعطیل ہو گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مقامی تعطیل کا اعلان لاہور میں کل ہونے والے میلہ چراغاں کے انعقاد کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ مقامی تعطیل کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ میلہ چراغاں ہر سال موسم بہار میں حضرت مادھو لال حسین کے مزار پر لگتا ہے۔