Lahore: Another girl succumbed burn with fire
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں آگ سے جھلسنے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی۔ پانچ سال کی مناہل کی والدہ اوربہن گزشتہ رات جاں بحق ہوئی تھیں۔ بچی کے والد اور ایک بہن اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
کوٹ لکھپت میں مکان میں آگ سے جھلسنے والی ایک اور بچی چل بسی۔ اس طرح آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شب کوٹ لکھپت میں پیش آیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کے مطابق صائمہ اور مظہر میں گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔ چار ماہ قبل صائمہ نے خودکشی کیلئے خود کو آگ لگالی تھی، اس کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج ہے۔