لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کو روکنے کے اقدامات نہ کرنے پر ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔
مقامی شہری ولید اقبال کی جانب سےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے،سموگ اور فضائی آلودگی نے ایک کروڑ لاہوریوں کو متاثر کیا ،جس کی وجہ شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبوں سے ہوا اور فضا میں مٹی شامل ہونا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق لاہورمیں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیےحکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی ، اسے سموگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔