لاہور میں سیکورٹی اداروں نےغازی روڈ کےعلاقے میں کرائے پر مکان لینے والے کالعدم تنظیم داعش کے لاہورکے امیر عظیم ابو فوجی کے ایک اور ساتھی کو گرفتار کر لیا، سانحہ بیدیاں روڈ اور سانحہ چیرنگ کراس میں ملوث4 مبینہ سہولت کار بھی حراست میں لے لئے گئے۔
Lahore: arrest fugitive terrorist umar alias sufian companion of Azeem
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم داعش کے لاہور کے امیر عظیم ابو فوجی کے ساتھی عمر عرف سفیان کو کینٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزم عمر عرف سفیان ملتان کا رہائشی ہے اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو کرائے کی رہائش فراہم کرتاتھا۔ سیکورٹی اداروں نے بھٹہ چوک سے ولی خان اور اس کے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا، یہ دونوں سانحہ چیرنگ کراس کے سہولت کار بتائے گئے ہیں۔
ادھر کینٹ کےعلاقے سے رمضان خان اور ایک افغانی پکڑے گئے، ان دونوں پر بیدیاں روڈ واقعے کے سہولت کار ہونے کا شبہ ہے، چاروں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔