لاہور……لاہور کے نواحی علاقے سے اینٹوں کے بھٹے کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے، جو بچوں سے جبری مشقت کراتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔
میاں شہباز شریف نے قصور سے واپسی پر جیابگا کا مختصر دورہ کیا تھا،انہوں نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے ملازمین کا جائزہ بھی لیا تھا۔