لاہور…..اندرون لاہورکےعلاقےلوہاری گیٹ میں واقع3منزلہ پرانےمکان میں لگنےوالی آگ پر5گھنٹے بعدقابو تو پالیاگیا،مگر عمارت میں سے اب بھی دھواں اُٹھ رہا ہے۔
عمارت میں پھنسےایک ہی خاندان کے6افرادکا ابھی تک کچھ پتہ نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔ اندورون لوہاری گیٹ کی تنگ وتاریک گلیاں،جہاں واقع قیام پاکستان سےپہلےکے3منزلہ گھر میں رات تقریباًساڑھے3بجےاس وقت آگ بھڑک اُٹھی،جب تمام اہلِ خانہ میٹھی نیند سو رہےتھے،آگ نے آناًفاناًلکڑی کی چھتوں،چھجوں اور دیگر اشیاءکو لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنےپرفائربریگیڈ اور ریسکیوکی گاڑیاں توپہنچیں،مگراندرون شہر کی تنگ وتاریک گلیوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا۔ریسکیو اہلکاروں نے بڑی جدوجہد کے بعد4سالہ بچے کو ریسکیو کر لیا،گھر کے چند افرادزندگی بچاکر باہر نکلنے میں کامیاب بھی ہو گئے،تاہم گھرانے کا سربراہ شاہد،اس کی اہلیہ قیصرہ،بیٹا علی،بیٹی عائشہ اورشاہد کی 70سالہ معذور بہن گلشن اور گلشن کا4سالہ پوتامحمد علی اب بھی عمارت میں موجود ،وہ کس حال میں ہیں،کچھ معلوم نہیں۔عمارت میں لکڑی کاکام بہت زیادہ تھا،اس لئےاب بھی دھواں اُٹھ رہا ہے،مقامی لوگوں کاکہناہے کہ عمارت میں پھنسے افراد کےزندہ بچنے کا امکان کم ہے۔