لاہور:لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان دو ہزار سترہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا ، امیدوار چودہ دسمبر تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے آئندہ سال ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان دو ہزار سترہ کا شیڈول جاری کر دیا ، شیڈول کے مطابق دہم جماعت کے امتحان کا آغاز یکم مارچ دو ہزار سترہ سے ہوگا۔
امیدوار امتحان میں شرکت کیلئے چودہ دسمبر تک بورڈ آفس میں آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے ۔ ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا آغاز گیارہ نومبر سے ہوگا۔
امیدوار مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن کرا دیں بصورت دیگر انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔