لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں تکہ شاپ کے تین ملازمین کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) اسلام پورہ میں تین افراد کی ہلاکت پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ قتل کئے گئے افراد میں پچیس سالہ نعیم، اٹھائیس سالہ عمر اور پینتیس سالہ شہریار شامل ہیں جبکہ زخمی زین العابدین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دکان پر کام کرنے والا پانچواں ملازم واقعہ میں ملوث ہو سکتا ہے جس کی تلاش جاری ہے