لاہور کے قریب رائیونڈ میں کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس نے کرین کو ٹکر ما ردی ،حادثے میں فائرمین اور کرین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس جیا بگا ریلوے کراسنگ پر کرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کا فائر مین محمد عثمان اورکرین کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
کرین ڈرائیور کو رائیونڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ معمولی زخمی فائر مین کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا ہے، لاہور سے دوسرا انجن روانہ کردیا گیا ہے ۔