فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ، تمام بسیں گجومتہ میٹروبس ڈپو منقل کر دی گئیں
لاہور (یس اُردو) لاہور میں سیکورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس تاحکم ثانی بند کردی ۔ لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میٹرو بس سروس معطل کردی جائے جس کے فوراً بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند کردی گئی بس سروس تاحکم ثانی بند رہے گی اور تمام بسیں گجومتہ میٹروبس ڈپومنتقل کردی گئی ہیں ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ڈی سی او ، کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔