counter easy hit

اکرام لاہوری پھانسی، مجسٹریٹ نے فریقین کو طلب کرلیا

 Ikram-ul-Haq

Ikram-ul-Haq

لاہور (یس ڈیسک) دو ہزار ایک میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث اور ایک قتل کے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کو پھانسی دیئے جانے کا معاملہ ، اکرام الحق کے اہل خانہ نے مقتول کے لواحقین سے صلح نامہ پیش کر دیا، مجسٹریٹ نے فریقین کو طلب کرلیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں مجرم اکرام الحق کو پھانسی کامعاملہ تاحال رک گیا ہے۔اکرام الحق عرف لاہوری کو 2001ء میں نیئر عباس کو قتل کرنے کے جرم میں آج صبح پھانسی دی جانی تھی جبکہ مقتول کے لواحقین نے رات گئے مجسٹریٹ کو صلح نامہ جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں مجسٹریٹ نے دونوں فریقین کو طلب کرلیا ہے۔