counter easy hit

لاہور چیمبر آف کامرس 25 مئی کو افریقہ شو کا انعقاد کرے گا۔ظفر محمود

Lahore Chamber of Commerce

Lahore Chamber of Commerce

لاہور( پ ر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک افریقہ بزنس و پاکستان افریقہ بزنس ایسوسی ایشن کے صدر ظفر محمود چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر اس سال بھی 25مئی 2016کو لاہور میں چھٹی مرتبہ افریقہ شو کا انعقاد کرے گا۔جبکہ رواں سال کے دوران پاکستانی ایکسپورٹ کے فروغ کی غرض سے مختلف افریقن ممالک میں تین تجارتی وفود بھی لے کر جائیں گے ۔ یہ بات ظفر محمود نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامر اینڈا نڈسٹری میں پاک افریقہ بزنس سٹینڈنگ کمیٹی کے ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران کہی۔ اجلا س میں شرکاء کو بتایا گیا پاکستان میں افریقن ہاؤس بنانے کی بھی منظوری مل چکی ہے ۔ جبکہ ایک پورٹل ویب سائیٹ بھی بنا ر ہے ہیں جس پر صرف افریقن اور پاکستان کاروباری افراد اور انکے کاروبار سے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ایشیاء کے بعد افریقہ سب سے بڑی کاروباری منڈ ی ہے جہاں نیشنل ریسورسز کی کوئی کمی نہیں،برہ اعظم افریقہ 61 ممالک پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ1963 میں افریقہ کے 32ملکوں نے ملکر افریقہ نیشنل یونین نامی تنظیم بنائی تاکہ افریقن ممالک کی بہتری اور مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کیا جا سکے، یونائیٹڈ یونین کے بعددنیا کی دوسری بڑی یونین ہے۔ اس وقت پاکستان میں 8 افریقن ممالک کی ایمبیسیز کام کر ہی ہیں انہوں نے بتایا کہ 2010میں ہم نے افریقن ممالک کے ایمبیسیڈرز کے ساتھ ملکر پروگرام تشکیل دیا تھا کہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے کوئی لائحہ عمل بنایا جائے ،کیونکہ چائنہ میں مقابلے کارجحان بہت بڑھ چکا ہے دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت بھی اپنی بزنس مین کمیونٹی کو بھرپور سپورٹ کر رہا ہے جبکہ پاکستانی حکومت مقامی کاروباری افراد پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے بلکہ پاکستان فیک معاشی اعدادو شمار پر چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 سالوں کے دوران دنیا کا ڈھانچہ تبدیل اورامریکہ معاشی طور پر انتہائی کمزور ہو جائے گا اور ڈالر کی بجائے کوئی نئی کرنسی رائج ہو جائے گی جبکہ پاک چائنہ معاشی راہداری کی تعمیر کے باعث پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔