لاہور میں مہندی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کرنے پر پولیس اور بچے کے ورثا میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
لاہور: (یس اُردو) بلال گنج کے علاقے ملک پارک میں سات سالہ واصف اپنے گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب ميں موجود تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی واصف کو جا لگی۔ واصف کے والدین نے اسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واصف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرنے کی کوشش کی تو واصف کے والدین اور لواحقين نے لاش منتقل کرنے سے انکار کر ديا۔ جس پر پولیس اور واصف کے رشتہ داروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی بعد ازاں پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔