لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سے معاہدوں کے بعد توانائی کے متعدد منصوبے 2017 تک بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے۔
لاہور میں چین کے شہر چنگ ڈو کے مئیر ٹانگ لیانگ ژی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی ٰشہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جن کے تعلقات دوستی کی بہترین مثال ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چینی صدر کی آمد پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے جس دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےمعاہدوں پر دستخط ہوں گے جو پا کستانی تاریخ میں سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہو گی۔
اِس موقع پر مئیر چنگ نے چنگ ڈو اور لاہور کو جڑواں شہر قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو چنگ ڈو کے دورے کی دعوت دی۔ چینی میئر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ان کے کام کی وجہ سے چین میں ” مین آف ایکشن“ کہا جاتا ہے۔