لاہور کے علاقے طارق کالونی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے اور تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
لاہور: (یس اُردو) پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے طارق کالونی میں نوا کوٹ کی حدود یوسی 94 کےچئرمین محمد افضل کے ڈیرے پر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت زاہد الیاس کے نام سے کر لی گئی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔