لاہور (یس ڈیسک) گرینڈ فیشن شو میں معروف فیشن آئی کون قاسم وارثی نے دبئی کی ڈیزائنر کو متعارف کرایا۔ شو اوپنر حرا بٹ نے باربی ڈول کا لباس زیب تن کر کے ماتھے پر سرخ گلاب سے ہیر سٹائلنگ کروا کے فیشن کے نئے رجحان کو پیش کیا۔
ماڈلز نے ڈول سٹائلز اور لانگ ٹیل والے فراکس پہن کر بتایا کہ گڑیا کی طرح نظر آنا کتنا منفرد اور خوبصورت لگتا ہے۔
شو کے تین سپیل ہوئے۔ فینسی اور پارٹی ویئر کے ساتھ ساتھ جیولری اور میک اپ پر بھی خاص فوکس کیا گیا۔
شو میں گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی اپنے سروں کا جادو جگایا۔ فیشن شو میں حسینائوں کے ساتھ اداکار احمد بٹ سمیت دیگر نوجوان ماڈلز نے بھی شرکت کی۔