لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس کی خصوصی ٹیمیں متحرک ہو گئیں، بڑا کریک ڈاؤن،90 مقدمات درج کر کے 100 سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
چھٹی کا دن ہو اور لاہور میں پتنگ بازی نہ ہو ،یہ کیسے ممکن ہے، ہر اتوار کو پتنگ بازوں کی پکڑ دھکڑ معمول لیکن لاہوریے باز آنے والے نہیں، اتوار کو بھی مختلف علاقوں میں پتنگیں اڑاتے رہے، پتنگ بازوں سے نمٹنے کے لیے ڈی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اسپیشل ٹیمیں بنائیں اور کیا شہربھر میں کریک ڈاؤن، 100 پتنگ باز پکڑے گئے، مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔ پتنگ بازی میں سٹی ڈویژن پہلے،اقبال ٹاؤن دوسرے اور کینٹ ڈویژن تیسرے نمبر پر رہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے باوجود بڑے پیمانے پر پتنگ بازی پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔