سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
Lahore: CTD operation, 2 terrorists killed
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد لاہور میں داخل ہو رہے ہیں۔ جنہوں نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیم نے سگیاں پل کے قریب رات گئے موٹرسائیکل سوار چار دہشت گردوں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ دو فرار ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، پریما کارڈز، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے مفرور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔