لاہور سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، دو سے تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
Lahore: CTD operation kill 4 terrorists
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے آنے والے 6سے 7 دہشت گرد لاہور میں داخل ہونا چاہتے تھے، سگیاں کے قریب سی ٹی ڈی نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کو روکا تو مقابلہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔