دل کا مریض رام گڑھ کا مہنگا علاج کیلئے ہسپتال آیا تو ڈاکٹر موجود نہ تھے ، مریض نے ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر دم توڑ دی
شیخوپورہ (زاہد اعوان سے) شیخوپورہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا عملہ کمروں کو تالے لگا کر غائب ہوگیا اور مریض مسیحا کے انتظار میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا ، یس اُردو کی خبر پر ڈی سی او نے نوٹس لے لیا اور ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی ۔ طبی عملے کی عید نے غریب کے گھر ماتم برپا کر دیا ۔ عارضہ قلب میں مبتلا رام گڑھ کا رہائشی مہنگا اپنے بیٹے رفاقت کے ساتھ ہسپتال آیا جہاں ڈاکٹر کمروں کو تالے لگا کر جا چکے تھے ۔ ورثا کہتے ہیں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض نے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیا ۔ ہسپتال حکام مریض کی موت کے بارے میں کوئی واضح موقف نہیں دے سکے اور آئیں بائیں شائیں کرتے نظر آئے ۔ ورثا ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کو موت کا سبب قرار دیتے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔