لاہور کےکلب چوک میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرناتیسرےروز بھی جاری ہے۔ شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام کوبھی3دن ہوگئے۔شہریوں کامطالبہ ہےکہ سڑکیں بلاک کرکےلوگوں کو اذیت سےدوچارکرنےوالوں کےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
میواسپتال کے ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا17ویں دن بھی احتجاج جاری ہے،ایوانِ وزیراعلیٰ کےسامنے کلب چوک میں ڈیرےڈالے ڈاکٹرکمبل اور رضائیاں بھی لےآئے ہیں،صبح کاآغازحلوہ پوری کےروایتی ناشتےسےاورپھرپکنک کےاندازمیں سیلیفیاں بناتے ہیں۔
دھرنے کےباعث ٹریفک میں پھنسی ایمبولینسزمیں مریض بھی تڑپتے رہے،راستہ مانگنےوالوں کو بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا۔ مال روڈ ہی نہیں، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر اہم شاہراؤں پر بھی ٹریفک جام ہے۔
دھرنا دینےوالےڈاکٹرزمریضوں سے بدسلوکی پرمعطل کئےگئےاپنے ساتھی ڈاکٹروں اور نرسوں کی بحالی کامطالبہ کر رہے ہیں۔