لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل کی عمارت میں ایک بار بھر آگ بھڑک اٹھی چوتھی منزل پر لگنے والی آگ کے شعلے دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
فائر بریگیڈ نے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم رات گئے تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو چوبیس گھنٹے میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔ پی ٹی سی ایل کی اسی عمارت میں ستمبر دو ہزار چودہ میں آگ لگی تھی جس سے بھاری نقصان ہوا تھا۔