نومبرشروع ہوتے ہی دھند نےلاہوراور مضافات کو لپیٹ میں لے لیا ،سردی اور خنکی بھی بڑھنے لگی ،دھند کےباعث شاہکوٹ کےقریب 8گاڑیاں ٹکراگئیں،جس سے 9مسافر زخمی ہو گئے،موٹروےحکام نےمحتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔
آج صبح لاہور اور گردونواح میں حد نگاہ کافی کم ہوگئی ، شاہکوٹ کےقریب8گاڑیوں کی ٹکرسے 9مسافر معمولی زخمی ہو گئے،جنہیں مقامی اسپتال میں مرہم پٹی کے بعدفارغ کر دیا گیا۔
موٹروےحکام کےمطابق شیخوپورہ سے سیال موڑ تک شدید دھند ہے،بعض مقامات پر حد نگاہ صفر اور کہیں سو میٹر ہے۔ حکام نے شدید دھندمیں ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہےاورکہاہےکہ علی الصبح غیر ضروری سفر سے گریز کیاجائے۔