لاہور کے علاقے گوجرپورہ میں نمکو بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے عمارت کی چھت گرگئی،حادثےمیں 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے سرچ کے بعد عمارت کو کلیئر قراردیدیا۔
Lahore factory boiler exploded from the ceiling fell, 2 injured
گوجرپورہ میں نمکو بنانے والی فیکٹری میں صبح سوانوبجے زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہوگیا ۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد کا علاقہ لرز اٹھا۔ مقامی لوگوں اور عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں دو فیکٹری ملازم زخمی ہوئے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی سرچ کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے ۔ملبے تلے کسی کے دبے ہونے کا امکان نہیں ۔شہریوں کاکہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں واقع صنعتی اداروں کی وجہ سے اکثرحادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ حکام ایسے یونٹس کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کریں تاکہ عوام کی جان اور مال محفوظ رہ سکیں۔