واقعہ ہنجروال میں کپڑے کی فیکٹری میں پیش آیا ، ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا
لاہور (یس اُردو) لاہور میں کپڑے کے کارخانے میں اچانک لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا ۔ ہنجروال کے علاقے میں کپڑے کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں ، امدادی کاموں میں فائربریگیڈ کی چار اور ضلعی حکومت کی دوگاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا تاہم آگ سے کارخانے میں موجود لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا ۔