ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کر کے ایک مکان میں قائم گیارہ غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑ لیں۔
Lahore: FIA seize 11 illegal gateway exchanges
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ملتان روڈ کے علاقے گلشن پارک میں کی گئی،غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز چلانے والے چار افراد عثمان، اقبال افضل، شہزاد اور مشتاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 6 لیپ ٹاپ، دو ہزار موبائل سمز اور 12 انٹرنیٹ فور جی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔