counter easy hit

لاہور میں 60سیکنڈز کی فلموں کی اسکریننگ

Lahore films

Lahore films

لاہور…….دنیا بھر میں تخلیق کی گئی ساٹھ سیکنڈز کی فلموں کی اسکریننگ لاہور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں کی گئی، فلم بین فلمسازوں کے تخلیقی حسن سے بے حد متاثر ہوئے۔
سماجی تبدیلی کیلئے فلم کے عنوان سے فلم فیسٹیول نجی یونیورسٹی میں امریکی قونصلیٹ اور جیو کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں 40ممالک کی 50سے زائد 60سیکنڈ کی فلموں کی اسکریننگ کی گئی۔
معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتی فلمیں موضوع اور پروڈکشن کے اعتبار سے منفرد انداز میں فلمائی گئیں جنہوں نے حاضرین پر گہرا اثر چھوڑا۔اس موقع پر ایک مباحثہ بھی منعقد ہوا جس میں اصغر ندیم سید، سہیل آزاد اور شاہ پارہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فلمیں سماجی تبدیلی کے ساتھ کمرشل پہلو بھی رکھتی ہیں، پاکستانی فلمسازوں کو اپنی جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی۔