لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں ہیں۔ باپ اور 2کم سن بیٹیاں بری طرح جھلس گئیں ہیں۔
چونگی امر سدھو کے رہائشی میاں بیوی میں بدظنیاں اور روز روز کی لڑائی بالآخر گھرانے کو آگ لگا گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق چونگی امرسدھو میں ایک شخص مظہر کے گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور تین بیٹیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔مظہر کی اہلیہ صائمہ اور 3سالہ بیٹی ایمان جھلس کر دم توڑ گئیں، جبکہ مظہر، 5سال کی بیٹی مناہل اور 8سال کی کائنات جھلس کر زخمی ہوگئیں۔زخمی باپ بیٹیوں کو جنرل اسپتال لیجایا گیا، جہاں سے مظہر کو جناح اسپتال کے برنٹ یونٹ، جبکہ بیٹیوں کو چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کے مطابق صائمہ اور مظہر میں گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔ چار ماہ قبل صائمہ نے خودکشی کیلئے خود کو آگ لگالی تھی، اس کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج ہے۔