لاہور کے علاقے سگیاں پل کے قریب جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا چمڑا جل کر راکھ ہو گیا۔
لاہور: (یس اُردو) سگیاں پل کے قریب جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ریسکیوں کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کرآگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ خوش قسمتی سے فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا تاہم آگ کے باعث لاکھوں مالیت کا چمڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو نے آگ لگنے کے ایک گھنٹہ بعد فیکٹری کو کلیئر کر دیا۔