لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ، ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا
لاہور (یس اُردو) لاہور میں ربڑ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا ۔ ریکسیو ذرائع کے مطابق بابو صابو انٹر چینج کے قریب ربڑ کے سکریپ کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ شروع کی اور ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات میں اصل وجہ سامنے آئے گی ۔