لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نوجوان نے فائرنگ کرکے سوتیلے بھائی کو ہلاک اور باپ کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

Lahore: Firing in Green Town, 6-year-old child killed
پولیس کے مطابق 18سالہ ملزم محسن نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6سالہ سوتیلا بھائی شان ہلاک، جبکہ سوتیلا باپ شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں فوری طور طبی امداد کی فراہمی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے فرار ملزم محسن کی تلاش شروع کر دی ہے








