وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسراپرفائرنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی۔ کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کر کے48 گھنٹے میں رپورٹ دے گی۔
Lahore: firing on Shaukat Basra, the Investigative Committee orthogonal
فائرنگ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے سربراہ آرپی او سرگودھا ذوالفقار حمید انکوائری ہوں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی شکایات،سی پی اوخرم علی ،ایس ایس پی اسپیشل برانچ پنجاب ممبر ہوںگے ۔ کمیٹی فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرکے حقائق اوروجوہات کاتعین کرےگی اورواقعے کے ذمہ داروں کا بھی تعین کر کے 48 گھنٹوںمیں وزیراعلیٰ پنجاب کورپورٹ دےگی۔