لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر عبوری ضمانت کے لئےآئے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Lahore: Firing outside the session court, one person killed
پولیس کےمطابق قتل کےمقدمےکاملزم عامرعبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ آرہاتھا،جونہی وہ عدالت کے گیٹ پر پہنچاتوملزم حمزہ نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا،زخمی کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا،لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کرمقدمہ درج کر لیاہے،پولیس کےمطابق ملزم حمزہ نےمقتول کےخلاف اپنےوالد کےقتل کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔








