لاہور (یس ڈیسک) سابق چیف جسٹس جسٹس نسیم حسن شاہ کی لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں تدفین کردی گئی۔جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ گذشتہ رات انتقال کرگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ آج صبح گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پر اداکی گئی۔
جس میں عدالتی ،سیاسی اوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالی شخصیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیےگئےتھے۔
نماز جنازہ کے بعد جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ کی میانی صاحب قبرستان میں تدفین کردی گئی۔تدفین میں چیف جسٹس پاکستان ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔