counter easy hit

لاہور،لڑکی زیادتی کیس ،7ملزموں کا ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع

Lahore, girl rape case,

Lahore, girl rape case,

لاہور…..لاہورمیں لڑکی زیادتی کیس کے سات ملزموں نے ضمانت کےلیے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ہے ،عدالت نے آئندہ پیشی پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
لاہور کے علاقے ریس کورس میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سات ملزموں نے سیشن کورٹ میں ضمانت کےلیےدرخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پر زیادتی کا الزام بے بنیاد ہے، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ریس کورس پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔