counter easy hit

لاہور:چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

CEC-writ_s.jpg_12-7-2015_206628_lلاہور…….چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میںتوہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست مقامی شہری منیر احمدنے دائرکی، درخواست گزارکامؤقف ہےکہ چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان آئین کےتحت شفاف انتخابات کرانےاور ذمے داریاں نبھانے میں ناکام رہے،جبکہ انہوں نے یہ بیان بھی دیاکہ وہ ہائیکورٹ کےفیصلوںپرعمل کرنےکےپابندنہیں، چیف الیکشن کمشنرکایہ بیان توہین عدالت کےمترادف ہے،لہٰذا استدعا ہے کہ ان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔