لاہور ہائیکورٹ نے ملک کے3 بڑے ایئر پورٹس کی نجکاری کے خلاف درخواست پر پرائیویٹائزیشن کمیشن اور سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب مانگ لیا۔ کورٹ نے لاہور ایئر پورٹ کی نجکاری روکنے کےحکم میں 5 جولائی تک توسیع دےدی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر مبشر حسن نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے ایئر پورٹس کی مجوزہ نجکاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ائیر پورٹس کی نجکاری کے ذریعے مہنگی ترین اراضی کوڑیوں کے عوض فروخت کر دی جائے گی جبکہ ایئر پورٹس کی نجکاری ملکی مفاد میں نہیں۔ عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہےاور عدالت نے پرائیویٹائزیشن کمیشن اور سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب مانگ لیا ہے۔