counter easy hit

لاہو ر: سوائن فلو سے اموات کی تحقیقات کیلئے درخواست کی سماعت

Lahore: hearing to investigate

Lahore: hearing to investigate

لاہور۔۔۔۔۔ہائی کورٹ میں سوائن فلو سے اموات کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست کی سماعت کی گئی ، محکمہ صحت پنجاب نے تحریری جواب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تردید کر دی ۔
لاہورہائیکورٹ میں سوائن فلو سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران محکمہ صحت پنجاب نے تحریری جواب داخل کیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں سوائن فلوکا نہیں ، ایچ ون این ون کا وائرس ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نےوائرس سے نمٹنے کیلیے 6کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے سمیت اقدامات کیے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ صوبے میں اموات کی وجہ سوائن فلو ہے یا کچھ اوراس کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ، عدالت نے سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی ۔