counter easy hit

لاہور، موسلادھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں

لاہور کے مختلف علاقوں میں سہ پہر کو اچانک بادل چھا گئے اور کھل کربرسے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، گرمی اورحبس کا زور قدرے کم ہو گیا۔

Lahore, heavy, rains, made, roads, a, water, tanks لاہور میں صبح سے دوپہر تک گرمی اور حبس کے ڈیرے، سہ پہر کو اچانک بادل چھا گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیش گوئی کےبرعکس ائیر پورٹ، والٹن، شاد باغ، شاہدرہ، دھرم پورہ، مغلپورہ،گڑھی شاہو اور ڈیوس ڑود میں تیز بارش کے نظارے دیکھنے کو ملے۔

موسلادھار بارش سے جہاں لوگ لطف اٹھاتے نظر آئے وہیں دھرم پورہ، والٹن اور ڈیوس روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور کئی موٹر سائیکلیں کھڑے پانی میں بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور ائیر پورٹ پر 8 ملی میٹر جبکہ شہر میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website