لاہور …….لاہور ہائی کورٹ نے اپنی حدود کے اندر کسی ملزم کو گرفتار کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ عدالتی حدود کے اندر ضمانت خارج ہونے پر کسی ملزم کو ہتھکڑی نہ لگائی جائے۔عدالت نے آئی جی پولیس اوردیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ 2014ءمیں جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔