منڈٰی بہائو الدین کا بھٹہ مالک آصف مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا ، عدالت نے مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے 39 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار بشیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ منڈی بہائو الدین کے بھٹہ مالک آصف بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت لے رہا تھا ۔ مزدوری نہ کرنے پر بھٹہ مالک تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔ لہذا انہیں بازیاب کروایا جائے ۔ عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 39 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروایا ۔ بازیاب ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے بازیاب ہونے والے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا