لاہور ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس کل دس بجے دوبارہ شروع ہو گا۔
لاہور: (یس اُردو) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ لاہور کے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ اجلاس پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔اجلاس کل چھٹی کے روز بھی جاری رہے گا اور فل کورٹ اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اجلاس میں عدالت عالیہ کے نئے علاقائی بنچز کے قیام اور ججز کی تعداد 60 سے بڑھا کر 100 کرنے کے معاملہ پر تفصیلی غور و خوص کیا جا رہا ہے۔