ایان علی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے لہذا کسٹم عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف دائر اپیل میں ترمیم کرنے کی اجازت دیدی ۔
ایان علی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے ، تفتیش میں بھی جرم ثابت نہیں ہو سکا لیکن اس کے باجود ایان علی کی بریت کی درخوست خارج کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی جو حقائق کے برعکس ہے لہذا کسٹم عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔دوران سماعت جسٹس عبد السمیع کے روبرو ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپیل میں ترمیم کرنے کی اجازت مانگی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔