لاہور ہائیکورٹ میں وکلاکی ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے معاملے پر سماعت میںعدالت نے وکلا کی جانب سے معاملہ پنجاب بار کونسل تک محدود رکھنےکی استدعا مسترد کردی۔
Lahore High Court: judge hearing the case of misbehavior lawyers
جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔فل بنچ نےایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم سے بدتمیزی کے الزام میں تینوں وکلا کو طلب کیا تھا ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ کونسل اور توہین عدالت کی کارروائی ساتھ ساتھ چلےگی۔سیکشن 3 کےتحت دیکھیں گے کہ توہین عدالت کہاں ہوئی؟ جسٹس کاظم رضاشمسی نے بیرسٹر احتشام مہر احسن اور انعام آفریدی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ان وکلا کی اکڑ دیکھ کردل کرتا ہے،انہیں الٹا لٹکا دوں، ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا کہ ایک جج کے چیمبر میں تین وکلا گھس گئے۔اگر آج ان وکلا کو معاف کر دیا گیا تو کیا گارنٹی ہے کل کو ایسا نہیں ہو گا۔ فل بنچ نے وکلا کو بحث کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔